جمعہ 26 دسمبر 2025 - 13:22
ایران کا بانیٔ پاکستان؛ قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی / باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید

حوزہ / قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر جمہوریہ اسلامی ایران نے ایک سرکاری پیغام کے ذریعہ پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری‌مقدم نے پاکستانی عوام کو اس دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: قائدِ اعظم کی رہنمائی جو ایمان، اتحاد اور تنظیم پر مبنی ہے، آج بھی پاکستان کے لیے منبعِ الہام ہے اور 25 دسمبر امن، برداشت اور اخلاقی قیادت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہ دن قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور دو دوست اور برادر اقوام،ایران و پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر دوبارہ تاکید کا بہترین موقع ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ جمہوریہ اسلامی ایران 1947ء میں پاکستان کے قیام کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha